جن لوگوں نے خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھروسہ کیا ہے وہ جہالت اور ناواقفیت کے نقصانات سے محفوظ ہیں کیونکہ ان کو خواہ مصلحتوں کا علم ہو یا نہ ہو وہ ہر حال میں محض رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے اعتماد پر ایک ایسے قانون کی پابندی کرتے ہیں جو خالص اور صحیح علم کے مطابق بنایا گیا ہے۔
از سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوالہ کتاب: دینیات