انتظار کس کا؟
جہاں تک حق واضح کرنے کا تعلق ہے وہ تو دلائل سے، قرآن کے معجزانہ بیان سے، محمدﷺ کی سیرت پاک سے، اور صحابۂ کرامؓ کی زندگیوں کے انقلاب سے، انتہائی روشن طریقے پر واضح کیا جا چکا ہے۔ اب ایمان لانے کے لیے یہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ قیامت ان کے سامنے آ کھڑی ہو؟
( تفہیم القرآن ،سورہ محمد، حاشیہ ۲۹، ۵ / ۲۴)
سید ابوالاعلی مودودی